22 Nov 2024
(لاہور نیوز) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں ، بشریٰ بی بی کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دی گئی۔
عدالت نے مسلسل عدم حاضری کی بنا پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ ریفرنس پر سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
گزشتہ سماعت کے دوران احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سابق خاتون اول کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔