اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ریٹائرڈ ججزکوالیکشن اپیلوں پرسماعت سے روکنے کیلئے درخواست منظور،فریقین سے جواب طلب

22 Nov 2024
22 Nov 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن اپیلوں پر سماعت سے روکنے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا جبکہ لارجر بنچ بنانےکی سفارش کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن اپیلوں پر سماعت سے روکنے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت منظور کرلی، عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی، پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے درخواست دائر کی جس میں متفرق درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں اہم قانونی اور آئینی نکات اٹھائے گئے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کردی۔

دائر درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ این اے 128 لاہور سے عون چوہدری کو شکت دے کر کامیاب ہوا ، بعد میں دھاندلی سے نتائج تبدیل کرتے ہوئے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کر دیا گیا ، الیکشن ایکٹ 2017کے تحت ناکام امیدواروں کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت کیلئے ہائی کورٹ کے جج بطور الیکشن ٹریبونل کام کررہے ہیں ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کی استحکام پاکستان کے ایم این اے عون چودھری کے خلاف الیکشن پیٹیشن زیر التوا ہے، حکومت پاکستان نے انتخابی عذرداری پر من پسند فیصلے کرانے کے لیے ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن ٹریبونلز لگا دیا ہے ایسا کیا جانا حکومت کی بدنیتی اور غیر قانونی فعل ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹائرڈ ججز کو الیکشن اپیلوں پر سماعت سے روکنے کا حکم دے ، عدالت سابق ججوں کو الیکشن ٹریبونلز لگانے کا حکومتی اقدام معطل کرے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے