اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم نے ٹیکس فراڈ کی نشاندہی پر ایف بی آر افسر کو 50 لاکھ روپے نقد انعام سے نواز دیا

21 Nov 2024
21 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیرِاعظم نے ٹیکس فراڈ کی نشاندہی کرنے والے ایف بی آر افسر کو 50 لاکھ روپے نقد انعام سے نواز دیا۔

وزیرِاعظم سے کھربوں روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی کوشش کی نشاندہی کرنے والے ایف بی آر کے سینئر افسر اعجاز حسین نے وزیرِاعظم ہاؤس میں ملاقات کی، وزیرِ اعظم نے افسر اعجاز حسین کی پذیرائی کرتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کیلئے 50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔

وزیرِاعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی پر انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے ایماندار لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، غریب عوام کے ٹیکس چوری کرنے والوں اور انکی معاونت کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس فراڈ کی اس کوشش کی تفصیلی تحقیقات کے بعد ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائے اور سزا دلوانے کیلئے بہترین قانونی ٹیم کی خدمات حاصل کرے۔وزیرِاعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلز ٹیکس چوری کیلئے ایک 80 برس کی خاتون کے کوائف کو استعمال کیا گیا، 4 مارچ 2024 کو اعجاز حسین نے ٹیکس فراڈ کی اس کوشش کی نشاندہی کی، ابتدائی طور پر 37 کروڑ منتقل بھی ہوا جس کی ریکوری کا عمل جاری ہے، ٹیکس فراڈ کی کوشش میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے