اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موسمیاتی تبدیلیاں: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ

19 Nov 2024
19 Nov 2024

(مدثر علی رانا) موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے پایا ہے، معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا، قرض پروگرام کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔

وفاقی وزیر احد چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گا، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے تعاون پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکرگزار ہیں۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے پر پاکستان کی جانب سے معاہدے پر دستخط سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے