اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

انٹرنیٹ پرووائیڈرز کا وی پی اینز کی بندش کے حکومتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار

19 Nov 2024
19 Nov 2024

(حریم جدون) انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کے حکومتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن نے متوازن پالیسی کا مطالبہ کر دیا۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وی پی اینز کا استعمال پرائیویسی، محفوظ مواصلات اور آن لائن رسائی کیلئے اہم ہے، حکومت ایسی ریگولیٹری پالیسی بنائے جو معیشت اور ڈیجیٹل ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے، وی پی اینز کے غلط استعمال کو روکیں لیکن صارفین کے لیے رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئی ٹی برآمدات، مالی لین دین اور تحقیقی کام کے لیے وی پی اینز کے استعمال میں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے، پابندیاں معیشت کے لیے اہم شعبوں اور ڈیجیٹل ترقی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، ایسوسی ایشن قومی قوانین کے تحت ذمہ دار ٹیکنالوجی کے استعمال کی حمایت کرتی ہے۔

انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ وی پی اینز کے حوالے سے ایک منصفانہ ریگولیٹری طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے، وی پی اینز کے بارے میں سخت پالیسی قانون کی پابندی کرنے والے صارفین کو متاثر کرسکتی ہے، سولیرٹی خدشات کے حل کیلئے ریگولیٹر، سروس فراہم کنندگان اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون ضروری ہے، ڈیجیٹل آزادیوں، علم کے تبادلے اور تجارت کے لیے سازگار ماحول ضروری ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے