19 Nov 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیاں اور 3 پھل مزید مہنگے ہو گئے، پیاز 160، ٹماٹر 200، لہسن 850 اور ادرک 600 روپے میں فروخت ہونے لگا، پھلوں میں سیب 320، امرود 160، انار 800، پپیتا 380 اور انگور 450 روپے میں دستیاب ہیں۔
ادھر برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی بہتر ہو گئی، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے کمی کر دی گئی، فی کلو 482 روپے ہو گیا، زندہ برائلر کے نرخ بھی 5 روپے کمی سے ہول سیل میں 319 روپے کلو اور پرچون بازار میں 333 روپے کلو مقرر ہیں۔
انڈوں کی قیمت 1 روپے بڑھ گئی، مارکیٹ میں قیمت 345 روپے فی درجن مقرر، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 10 ہزار 230 روپے کی بیچی جا رہی ہے۔
