اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ترسیلات زر میں 24 فیصد اضافہ

19 Nov 2024
19 Nov 2024

(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں سے پاکستان کی ترسیلات زر میں 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر 2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالرز رہیں، جولائی تا اکتوبر 2024 میں مجموعی ترسیلات زر 35 فیصد بڑھ کر 11.8 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ترسیلات زرمیں تواتر کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں معاونت بھی مل رہی ہے۔

دوسری جانب ملک کے تجارتی خسارہ میں اکتوبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2024 میں ملک کا تجارتی خسارہ 1.608 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 26 فیصد کم ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں ملک کے تجارتی خسارہ کا حجم 2.174 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں تجارتی خسارہ میں ماہانہ بنیادوں پر 12 فیصد کی کمی ہوئی ہے، ستمبر میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 1.819 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے