18 Nov 2024
(لاہورنیوز) وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات میں 34.9 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
شزہ فاطمہ نے بتایا کہ جولائی تا اکتوبر آئی ٹی برآمدات 1.206 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں آئی ٹی برآمدات 894 ملین ڈالر تھیں۔وزیر مملکت آئی ٹی نے کہا کہ اکتوبر 2024 میں آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات میں 330 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے کے مقابلے میں 38.6 فی صد اضافہ ہوا۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ گزشتہ مالی سال اکتوبر میں آئی ٹی برآمدات 238 ملین ڈالر تھیں، ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں۔