اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر اعظم کی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(لاہورنیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت معیشت کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے وفد سے ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے،معیشت کی ترقی کیلئے اقدامات کی بدولت سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے، بیرونی سرمایہ کار حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف کو ہر دوسرے اقدام پر ترجیح دی جائے، عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد پر آگئی۔وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد پر آگئی، شرح سود میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ اور ریکارڈ ترسیلاتِ زر کی بدولت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا،زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والوں اور ان کی معاونت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر رہیں گے، ملکی معیشت کی ترقی تب ہی ممکن ہے جب سب اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کریں، تمام شعبہ جات کو ٹیکس ادا کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اجلاس کو معیشت کے اعشاریوں، مہنگائی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کو ٹیکس چوری اور ان کی معاونت کرنے والوں اور ان کے خلاف کارروائی سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، عطاءاللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک، وزیرِ اعظم کے کوآرڈی نیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے