اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

17 Nov 2024
17 Nov 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی، مذکورہ کمیٹی آئی ایم ایف کے نکتہ نظر کو پیش رکھتے ہوئے کام کرے گی۔

میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ، وزیر تجارت اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ شامل ہیں۔

کمیٹی گندم کی مارکیٹ کے موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لے گی تاکہ ملک میں گندم کی دستیابی اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ربیع 2024-25 کے لیے گندم کی پالیسی کی سفارشات تیار اور حتمی شکل دی جا سکے۔

یہ پالیسی سٹیک ہولڈرز اور صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد تمام متعلقہ امور جس میں امدادی قیمت ، وفاقی حکومت اور صوبوں کی جانب سے گندم کی خریداری کی سفارشات ، گندم کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے