اپ ڈیٹس
  • 341.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں سموگ کی شدت میں قدرے کمی، آلودہ ترین شہروں میں لاہورسرفہرست

17 Nov 2024
17 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں سموگ کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے اور کئی شہروں میں سموگ کاانڈیکس نیچے آگیا۔

آلودہ ترین شہروں میں 559اے کیوآئی کےساتھ اس وقت دہلی پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست ہے ، صوبائی دارالحکومت میں اب اے کیو آئی 247ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ملتان میں فضائی آلودگی کامعیار230ہوگیا۔

اسلام آباد اور پشاور میں بارش کے بعد سموگ میں واضح کمی ہوئی ، اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ علیم الحسن کاکہنا ہےکہ نارتھ ویسٹ سے ہوا چلنے پر سموگ میں کمی ہوئی، دن کےاوقات میں دھوپ اور رات کوموسم سرد ہوگا، اگلے چند روز میں سموگ زائل ہو جائےگی۔

محکمہ ماحولیات اور پولیس کی کارروائیاں 

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ایکشن میں آگئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 49 مقدمات درج کرکے 18 افراد گرفتار کئے گئے۔

اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے 641 افراد کو تقریبا 12 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 151 افراد کو وارننگ جاری کی گئی، اس دوران فصلوں کی باقیات جلانے کی 9 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 556 خلاف ورزیاں، صنعتی سرگرمی کی 3 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 37 اور دیگر مقامات پر 5 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز ، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیا ہے ۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق شہری سموگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائے رکھیں، بے شمار دھواں دیتی گاڑیاں، بھٹے اور انڈسٹریل یونٹس بند کیے جارہے ہیں ، سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول راجہ جہانگیر انور کاکہنا ہے کہ آلودگی خواہ، سرکاری یا نجی سطح پر جو بھی پھیلائے گا، اس کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا، کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے