اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں عائلہ مجید پہلی پاکستانی صدر منتخب

16 Nov 2024
16 Nov 2024

(لاہورنیوز) عالمی اکاؤنٹنسی باڈی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹس کے انتخاب میں پہلی پاکستانی، جنوبی ایشیائی اور مسلمان خاتون عائلہ مجید صدر منتخب ہو گئیں۔

اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں عائلہ مجید پہلی پاکستانی صدر منتخب ہوئیں، عائلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور پلانیٹیو پاکستان کی سی ای او ہیں۔اے سی سی اے اس سال اپنی 120 ویں سالگرہ منائے گی، اے سی سی اے نے اڑھائی لاکھ اراکین ہونے کا اہم سنگ میل عبور کرلیا، عائلہ مجید نے 2006 میں اے سی سی اے میں شمولیت اختیار کی تھی۔

عائلہ مجید کو توانائی، ڈی کاربونائزیشن اور کلائمیٹ ٹیک پر بین الاقوامی سپیکر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عائلہ مجید نے کہا کہ میں اے سی سی اے ممبران کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس شعبے کو ترقی دینے اور پرکشش بنانے کے لیے کوشش کروں گی۔واضح رہے کہ اے سی سی اے کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو تینوں بڑے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے