16 Nov 2024
(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے پی ٹی آئی کی 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔
نواز شریف اپنی بیٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ لندن سے وطن واپسی کے لئے ایون فیلڈ سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے جہاں روانگی سے قبل انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔
صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا احتجاج کی کال دینے والے ان شاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔