16 Nov 2024
(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی قیمت کم ہوگئی۔
عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی سے فی اونس سونا 3ڈالرز کمی سے2549ڈالرز کا ہوگیا۔اسی طرح ملکی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونا 300روپے کمی سے 2لاکھ 66ہزار100روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 258روپے کمی سے 2لاکھ 29ہزار 252روپے کا ہوگیا۔واضح رہےکہ گزشتہ روز مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 395 روپے تھی۔