اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول میں تاخیر پر کمرشل پارٹنرز میں بےچینی

16 Nov 2024
16 Nov 2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول اور وینیوز کے حتمی اعلان میں تاخیر کے باعث کمرشل پارٹنرز میں بھی بےچینی بڑھ گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے ملٹی نیشنل پارٹنرز اور ایونٹ سے جڑنے والے مقامی سپانسرز اس تاخیر کی وجہ سے اپنی برانڈ ایکٹیویٹیز اور کمرشل پلانز ترتیب دینے میں مشکل کا شکار ہیں۔

آئی سی سی نے مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ طویل مدتی کروڑوں ڈالرز کے معاہدے کر رکھے ہیں تاہم شیڈول کے اعلان میں تاخیر سے ایونٹ کی برانڈ ویلیو پر اثر پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے سپانسرز اور کمرشل پارٹنرز کو مائیلج متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے لئے بعض مقامی سپانسرز بھی ایونٹ کے مختلف سلاٹس کے لئے بات چیت کر رہے ہیں، لیکن تاخیر کی وجہ سے وہ اپنے معاہدے کو حتمی شکل نہیں دے پا رہے، کمرشل پارٹنرز کا ماننا ہے کہ آئی سی سی اگلے ہفتے کے آغاز تک چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری کرے تاکہ برانڈ ایکٹیویٹیز بروقت شروع کی جا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپانسرز ایونٹ میں سرمایہ کاری کے بعد اپنے کمرشل منصوبے ترتیب دیتے ہیں اور موجودہ تاخیر ان کے منصوبوں کو متاثر کر رہی ہے، آئی سی سی 21 نومبر تک چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور وینیوز سے متعلق اہم اعلان کر سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے