اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک کے تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی نمایاں کمی

16 Nov 2024
16 Nov 2024

(ویب ڈیسک) ملک کے تجارتی خسارہ میں اکتوبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2024 میں ملک کا تجارتی خسارہ 1.608 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 26 فیصد کم ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں ملک کے تجارتی خسارہ کا حجم 2.174 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں تجارتی خسارہ میں ماہانہ بنیادوں پر 12 فیصد کی کمی ہوئی ہے، ستمبر میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 1.819 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تجارتی خسارہ کا حجم 7.083 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.388 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں ملکی برآمدات کا حجم 2.984 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ سال اکتوبر کے 2.689 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 11 فیصد زیادہ ہے۔

اسی طرح اکتوبر میں ملکی درآمدات پر 4.591 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال اکتوبر کے 4.863 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے