اپ ڈیٹس
  • 339.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کی 10 ارب روپے بولی مسترد کرنے کی سفارش منظور

15 Nov 2024
15 Nov 2024

(لاہور نیوز) کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پرائیویٹائزیشن کمیشن کی نجی کمپنی کی جانب دس ارب روپے کی بولی کو مسترد کرنے کی سفارش منظور کر لی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں نجکاری، صنعت و خوراک، تجارت، بجلی، وزارت خزانہ اور محصولات کے وزراء شریک ہوئے، کابینہ کمیٹی میں مختلف ڈویژنز کے وفاقی سیکرٹریز  نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پرائیویٹائزیشن کمیشن کی نجی کمپنی کی جانب سے پی آئی اے کے 60 فیصد شیئرز کی بولی کو مسترد کرنے پر غور کیا گیا۔

کابینہ کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری یا جی ٹو جی موڈ کے ذریعے الگ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، کمیٹی نے پی آئی اے کی ایوی ایشن ڈویژن کے فنانس جائزے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لئے وزیر مملکت برائے خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی، تشکیل شدہ کمیٹی روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری اور قانون کے تحت راستوں کا جائزہ لے گی۔

نجکاری کمیٹی نے اگلے اجلاس سے قبل سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی فروخت کے معاہدے کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے