اپ ڈیٹس
  • 339.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ایک روز میں 63 لاکھ جرمانے

15 Nov 2024
15 Nov 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 24 گھنٹوں میں 63 لاکھ کے جرمانے کئے گئے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر  نے کہا ہے کہ وارننگ و آگاہی مہمات کے بعد اب بس کریک ڈاؤن جاری ہے، ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی 3176 گاڑیوں کو 63 لاکھ کے جرمانے کئے۔

خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 1579 موٹرسائیکلوں کو 32 لاکھ کے جرمانے کئے گئے، 264 موٹرسائیکلیں اور 153 ٹریکٹر ٹرالیاں مختلف ٹریفک سیکٹرز میں بند کر دی گئیں۔

 شہر میں 41 اینٹی سموگ سکواڈز تشکیل دیئے گئے ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے بھی قائم ہیں۔

کمشنر لاہور کی ہدایت پر قائم 14 انسداد تجاوزات کیمپس بھی مزید متحرک ہیں، آج لاہور میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند ہو گا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ پابندی سے مستثنٰی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی، سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہونگیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے