اپ ڈیٹس
  • 339.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب سمیت ملک بھر میں سموگ، لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

15 Nov 2024
15 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب سمیت ملک بھر میں سموگ کا راج برقرار ہے جبکہ لاہور آج پھر آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

باغوں کے شہر کا اے کیو آئی 718 ریکارڈ کیا گیا، سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور میں موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن انسٹال کر دیئے گئے، گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سموگ کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

ملتان 710 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، راولپنڈی ، اسلام آباد اور پشاور میں بھی فضا زہر آلود ہے۔

ادھر سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں آج بارش کا امکان ہے، بھکر ، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے جس سے سموگ میں کمی متوقع ہے۔

موٹرویز بند

دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان موٹرویز پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت کیلئے بند کیا گیا ہے، دوران سفر ٹرانسپورٹرز فوگ لائٹس کا استعمال کریں، رات کی بجائے دن کے اوقات میں سفر کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے