اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کھیل اور سیاحت میں سیاست نہیں ہونی چاہئے: سکھ یاتری مودی سرکار پر برہم

14 Nov 2024
14 Nov 2024

(ویب ڈیسک) بابا گرونانک کا جنم دن پر پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں نے مودی سرکار کے سیاحت اور کھیلوں میں سیاست کرنے پر اپنی ہی حکومت کے خلاف سخت تنقید کی ہے۔

بابا گرونانک کا جنم دن منانے پاکستان آنے والے بھارتی شہریوں نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت اور کھیل کے میدان میں سیاست نہیں کرنی چاہیے، دونوں ملکوں کو آپس میں مختلف کھیلوں کی مقابلے کروانے چاہییں اور دونوں طرف کے عوام کو میچ دیکھنے کی اجازت بھی دی جانی چاہیے۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے کھیلوں پر دنیا بھر کی طرح بھارتی شہری بھی بڑی تعداد میں خوشی کا اظہار کرتے ہیں تاہم بھارتی حکومت کی طرف سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے اور کبڈی ٹیم کو این او سی نہ دینے کے فیصلے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان اور پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے، پاکستان نے اس سلسلے میں کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی کبڈی ٹیم کو دعوت دی تھی، اسی طرح پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیسے ایونٹس ہونے جا رہے ہیں، مگر بھارت کھیل کے میدان میں سیاست کر رہا ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے