اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت ملک میں بارش کی پیش گوئی کر دی

13 Nov 2024
13 Nov 2024

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں 14 سے 16 نومبر کے دوران تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 14 نومبر سے 15 نومبر کے درمیان اسلام آباد راولپنڈی، پشاور، لاہور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق چٹیل، دیر سوات، بٹگرام، ایبٹ آباد، مری گلیات، کشمیر اور جی بی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بارش کے سلسلے کے دوران اسلام آباد خطہ پوٹھوہار، کے پی اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں جاری سموگ میں کمی کا امکان ہے، بارشوں کے سلسلے سے فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کا معیار بہتر ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے