13 Nov 2024
(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آج ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوں گی، ملاقات آج دن یا رات کے کھانے پر ہونے کے امکانات ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نواز شریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ تشریف لائیں گے، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہو گی۔