اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ پرانا مسئلہ ہے راتوں رات حل نہیں ہو گا: مریم نواز

13 Nov 2024
13 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سموگ کا مسئلہ برسوں پرانا ہے، راتوں رات حل نہیں ہو گا۔

جنیوا سے لندن پہنچنے پر میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سموگ کے مسئلے کو چند سال میں حل کر دیں گے، ماضی میں سموگ کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 6 سے 7 سال بعد پاکستان میں دوبارہ ترقی آ رہی ہے، پاکستانی معیشت بہتر ہو رہی ہے، اچھی خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان جلد مشکلات سے نکل آئے گا۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ پر انتظامیہ، نوکر شاہی اور ایگزیکٹو نے سب کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، شور مچایا جاتا ہے کہ چاول کی فصل کی باقیات جلانے سے سموگ ہوتی ہے، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سموگ بھارت سے آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات تو موہن جو داڑو کے دور سے جلائی جا رہی ہیں، لاہور میں سب سے زیادہ گرین ہاؤس گیسز کا اخراج ٹرانسپورٹ سے ہوتا ہے جو 127 ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے