اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ کا روگ کم نہ ہو سکا، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر

13 Nov 2024
13 Nov 2024

(لاہور نیوز) ملک میں جاری سموگ کی لہر نے شہریوں کی جان نہ چھوڑی، اولیا کا شہر ملتان آج ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جبکہ لاہور آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

ملتان شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 597 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہے گا۔

دوسری جانب آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا میں دوسرا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 393 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 896 تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح لاہور کے علاقوں غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 647، جوہر ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 425 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک میں آج داخل ہو گا، 15 اور 16 نومبر کو پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کے امکانات ہیں جبکہ بارش کے باعث لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں واضح کمی ریکارڈ کی جائے گی۔

سموگ اور دھند کے باعث موٹرویز کئی مقامات سے بند

 پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان سٹی ٹریفک اور موٹروے پولیس کے مطابق سموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک، موٹروے ایم 4 کو لاہور سے درخانہ تک اور ایم 11 کو سیالکوٹ سے سمبڑیال تک بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا گیا ہے، روڈ یوزرز سموگ اور دھند سیزن میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیا کریں، رات کو سفر کرنا پڑے تو گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے