اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اپوزیشن رہنماؤں کو حبس بے جا میں رکھا، وزیر اعظم، آئی جی پنجاب ذمہ دار: عمر ایوب

12 Nov 2024
12 Nov 2024

(لاہور نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو حبس بے میں رکھا گیا، وزیر اعظم اور آئی جی پنجاب ذمہ دار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز،اسد قیصراور صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم عدالت کےحکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل گئے، ہمارےپاس عدالت کے آرڈرز بھی موجود تھے، اڈیالہ جیل انتظامیہ سےکہا عدالتی حکم پر ہماری بانی سے ملاقات کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس اہلکاروں نے ملک احمد بھچر کو بازو سے پکڑ کر گھسیٹا، پولیس اہلکاروں سےکہا آپ غیر قانونی کام کر رہے ہیں، پولیس اہلکار نے کہا ہم مجبور ہیں، اس واقعہ کے وزیر اعظم شہبازشریف اور آئی جی پنجاب ذمہ دار ہیں، ہمیں حبس بیجا میں رکھا گیا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آج ہماری ملاقات نہ کرانا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو حبس بیجا میں رکھنے کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے، آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم قومی اسمبلی اورسینیٹ اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائیں گے، ہم جوڈیشل کمیشن کےممبران ہیں، چیف جسٹس پاکستان کو بھی خط لکھیں گے، انہوں نے دفعہ 144 کا بہانہ بنایا اور ہمیں یرغمال بنایا۔

شبلی فراز

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز  نے کہا کہ یہ سلوک ہمارے ساتھ نہیں پاکستان کے آئین کے ساتھ ہوا، اپوزیشن رہنماؤں کو گھسیٹ کر گرفتار کیا گیا، دکھ ہوا پاکستان کس قسم کا ملک بن گیا ہے، اپوزیشن رہنماؤں کی بے عزتی کی گئی، ہمیں بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، موجودہ حکومت کے آخری دنوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے