اپ ڈیٹس
  • 334.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فواد نے توہین الیکشن کمیشن کے تیسرے کیس میں بھی معافی مانگ لی

12 Nov 2024
12 Nov 2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کے تیسرے کیس میں بھی معافی مانگ لی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، فواد چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، دوران سماعت فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کے تیسرے کیس میں بھی معافی مانگ لی، الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

فواد چودھری نے دوران سماعت کہا کہ دو کیسز میں معافی مانگ چکا ہوں، پورے پاکستان میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں، اس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آپ تحریری جواب جمع کرائیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ توہین کا معاملہ تو معافی تلافی پر ختم ہوجاتا ہے، جس پر ممبر بلوچستان نے کہا کہ ایسے تو پھر روز ہوتا رہےگا، فواد چودھری بولے کہ چیف صاحب تو جا رہے ہیں، فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا اور میرا علاقہ بھی ایک ہی ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی مزید سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے