اپ ڈیٹس
  • 334.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موسمی خرابی کے باعث 4 پروازیں منسوخ، 39 تاخیر کا شکار

12 Nov 2024
12 Nov 2024

(ویب ڈیسک) شدید موسم کی خراب صورت حال کی وجہ سے 4 پروازیں منسوخ اور ایک کو متبادل ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق سموگ کی وجہ سے 39 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہوئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جدہ سے ملتان کی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازیں ایس وی 800 اور 801 کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ پی آئی اے کی ریاض سے لاہور کی پروازیں پی کے 725 اور 726 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دبئی سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 222 لاہور اتار لی گئی جبکہ کراچی سے لاہور کی پروازوں پی کے 302، 303 اور پی اے 401، 405 میں تاخیر ہوئی ہے۔

کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 308، 301 اور ای آر 503 میں بھی تاخیر ہوئی جبکہ پرواز جی 9563 فیصل آباد سے شارجہ کے لئے 12 گھنٹے تاخیر سے دوپہر 2 بجے روانہ ہو گی۔

فیصل آباد سے دبئی کی پرواز ایف زیڈ 392 تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گی اور ریاض سے لاہور کی پروازوں ایکس وائی 317، 318 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔

لاہور سے کراچی کی پروازیں پی ایچ 401 اور 405 میں ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی جبکہ دمام سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 246 میں 6 گھنٹے تاخیر اور اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے 841 چھ گھنٹے تاخیر سے دوپہر 12 بجے جائے گی۔

کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 تین گھنٹے کی تاخیر سے شام 7 بجے جبکہ کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 330 مقررہ وقت سے پہلے روانہ کی گئی ہے اور دبئی سے ملتان کی پرواز ایف زیڈ 326 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گی۔

اسلام آباد سے کراچی کے لئے پی کے 301 سوا 4 گھنٹے تاخیر سے دوپہر سوا 2 بجے روانہ ہو گی، جدہ سے سیالکوٹ کی پروازوں پی کے 745 اور 746 میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ دبئی سے سیالکوٹ کی پروازوں پی ای کے 620 اور 621 میں 4 گھنٹے تاخیر جبکہ سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز جی 953 سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے