(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت گرین ٹورازم پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے، اس کا مقصد پاکستانی سیاحت کو عالمی سطح پر پرکشش بنانا ہے۔
گرین ٹورازم کا 30 سے زائد حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون جاری ہے، گرین پاکستان کا مقصد کھیلوں اور ایونٹس کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو اجاگر کرنا ہے، پاکستان کی سیاحت کی نمائندگی مذہبی سیاحت، کوہ پیمائی اور ورثہ کی جگہوں میں ہے۔
گرین ٹورازم سیاحوں کو فون پر بکنگ، گائیڈز اور رہائش کی سہولت کی فراہمی کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرے گا، گرین ٹورازم کے تحت شراکت داری کا فروغ اور "ہیومن ریسورس انسٹی ٹیوٹ" کا قیام زیر غور ہے۔
گرین ٹورازم کی بین الاقوامی ایونٹس کو پاکستان لانے اور ملک کی عالمی سطح پر پروفائل کو بلند کرنے کی کوششیں، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی مثبت اقدامات پاکستان کے سیاحتی شعبے کو نئے افق تک پہنچائیں گے۔