اپ ڈیٹس
  • 334.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کیلئے آنسو گیس شیل خریدنے کا فیصلہ

11 Nov 2024
11 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں پرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لئے آنسو گیس شیل خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیڑھ لاکھ آنسو گیس شیل لاہور اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کے لئے خریدے جائیں گے، آئی جی پنجاب کی لاجسٹک برانچ آنسو گیس شیل کی خریداری کرے گی، آنسو گیس شیل کی خریداری کے لئے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آنسو گیس شیل کی خریداری کا عمل جلد مکمل کر کے شیلز متعلقہ اضلاع کو دیئے جائیں گے، لاہور، راولپنڈی، اٹک اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کے افسران نے آئی جی پنجاب سے آنسو گیس شیل مانگے تھے۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ 2 سال سے جاری احتجاج پر آنسو گیس شیل کا زیادہ استعمال ہوا، آنسو گیس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے سٹاک ختم ہو گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے