اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فاتح راولاکوٹ کیپٹن حسین خان شہید کا آج 77 واں یوم شہادت

11 Nov 2024
11 Nov 2024

(لاہور نیوز) فاتح راولاکوٹ کیپٹن حسین خان شہید کا آج 77 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ کیپٹن حسین شہید کو کشمیر کی تحریک آزادی میں مثالی خدمات کی بنا پر حلال کشمیر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

کیپٹن حسین خان شہید ضلع راولاکوٹ کے علاقے حسین کوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1936 میں جنگ عظیم دوئم میں برما کے محاذ پر حصہ لیا، 1947 کی جنگ آزادی کے دوران گھر گھر جا کر ریٹائرڈ کشمیری سپاہیوں کی جنگ آزادی کے لئے خدمات حاصل کیں۔

کیپٹن حسین خان شہید نے 26 اگست 1947 کو باغ میں ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں قتل عام کے بعد تحریک آزادی کا اعلان کیا، 28 اور 29 اگست کو راولاکوٹ اور ہجیرہ میں ڈوگرہ فوج کو حملوں سے بڑا نقصان پہنچایا۔

7 نومبر کو کیپٹن حسین نے کشمیری مجاہدین کے ہمراہ راولاکوٹ میں ڈوگرہ فوج کا محاصرہ کیا، 9 نومبر کی رات ڈوگرہ فوج راولاکوٹ سے پونچھ فرار ہو گئی، کیپٹن حسین شہید کی انہی گراں قدر خدمات کی بدولت کشمیری ان کو فاتح راولاکوٹ کے نام سے جانتے ہیں۔

راولاکوٹ کی بازیابی کے لئے ڈوگرہ فوج نے 2 ہزار سپاہیوں پر مشتمل 3 بٹالینز کو مشن سونپا، 10 اور 11 نومبر کو ڈوگرہ فوج کو شدید جھڑپوں کے نتیجے میں شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا، 11 نومبر کو کیپٹن حسین خان شہید تنگی گلا میں ڈوگرہ فوج کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔

کیپٹن حسین شہید کو کشمیر کی تحریک آزادی میں مثالی خدمات کی بنا پر حلال کشمیر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے