اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کی قیادت عمران خان کو دھوکہ دے رہی ہے: طلال چودھری

10 Nov 2024
10 Nov 2024

(لاہور نیوز) رہنما پاکستان مسلم لیگ ن طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو دھوکہ دے رہی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’بات نکلے گی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کا نعرہ ہے ٹرمپ بانی کو جیل سے نکالیں گے، ٹرمپ نے ریاست سے بات کرنی ہے بانی ان کی پھوپھو کا لڑکا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قول وفعل میں تضاد ہے، ہم  نے عدلیہ آزاد کروائی ہے، یہ دو بوتل پکڑے جانے پر سوموٹو  لے لیتے تھے جس دن دل کرتا تھا اپنی مرضی سے آئین کی تشریح کرتے تھے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا اپنی گفتگو کے دوران عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو عدالت میں گڈ ٹوسی یوکہا جاتا تھا پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی کو دھوکہ دے رہی ہے۔

طلال چودھری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر بھی تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور سے پوچھا جائے ان کا پشاور سے امیدوار کیسے ہارا؟ وہ بتائیں انہیں وزارت اعلیٰ کا منصب کیسے ملا؟

ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی والے آئینی ترمیم پر ساتھ تھے لیکن عمران خان سے ڈرتے تھے، پارلیمنٹ کو جعلی کہنے والے گرفتاری کے وقت اسی میں چھپ گئے، آخر میں سابق آرمی چیف کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرجنرل باجوہ، جنرل فیض نہ ہوتے تو عمران خان کبھی وزیراعظم نہ بنتے۔

طلال چودھری نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی نےکبھی اقتدار کے حصول کا 15سالہ منصوبہ نہیں بنایا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے