اپ ڈیٹس
  • 334.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بجلی ونٹر پیکیج کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا گیا: امیر جماعت اسلامی

10 Nov 2024
10 Nov 2024

(لاہور نیوز) امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کے ونٹر پیکیج کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان  نے وزیر اعظم شہباز شریف کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اگر ایسا ہے تو پھر پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں؟

 ان  کا کہنا تھا کہ سردیوں کے حوالے سے حکومت کے بجلی پیکیج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ونٹر پیکیج کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت ہی جھوٹ اور فارم 47 کی بنیاد پر کھڑی ہے، اگر مہنگائی کم ہے تو صنعتوں میں بہتری، بجلی و پٹرول کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو ہزاروں ارب روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں دیے جا رہے ہیں، اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی، غریبوں اور تنخواہ داروں کا خون نچوڑا جا رہا ہے، ملک میں 77 برسوں سے کوالٹی تعلیم دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت 14 ہزار سکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا چاہتی ہے مگر جماعت اسلامی اس فیصلے پر مزاحمت کرے گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے