اپ ڈیٹس
  • 332.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کی رہائی کیلئے بانی کی فیملی کو باہر نکلنا ہو گا: فواد چودھری

10 Nov 2024
10 Nov 2024

(لاہور نیور) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عمران خان کی فیملی کو باہر نکلنا ہو گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا پی ٹی آئی سےانقلاب مینج نہیں ہو رہا، سارے معاملےمیں پاکستان پھنسا ہوا ہے، کوئی دورائے نہیں بانی پی ٹی آئی سب سے مقبول لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے اسٹرٹیجی سے متعلق غلطیاں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق پی ٹی آئی پر تنقید نہیں کرنا چاہتا، عمران خان کا بہت احترام کرتا ہوں، نو فروری کو پی ٹی آئی کو سڑکوں پر ہونا چاہیے تھا، اس دن احتجاج نہ کر کےبہت بڑی غلطی کی گئی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی ناراض ہیں، بانی پی ٹی آئی اور فضل الرحمان کا افغان پالیسی سے متعلق موقف ایک ہے، وزیر دفاع کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ خواجہ آصف نے زندگی میں کبھی سچ نہیں بولا، اپوزیشن پارٹیوں کا الائنس نہ بنانے کا نقصان تحریک انصاف کو ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی،علیمہ خان کو عمران خان کی رہائی کے لیے باہر نکلنا ہو گا، بانی کی فیملی کے نکلنے سے لوگ ساتھ دیں گے، یہ موروثی سیاست نہیں ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ نے مشکل حالات کا سامنا نہیں کیا، مشکل حالات کا ہم  نےسامنا کیا، عمران خان نے موجودہ لیڈرشپ کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔

آخر میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسئلے ڈونلڈ ٹرمپ نہیں پاکستانیوں  نےحل کرنے ہیں، سٹریٹ پرپشر بڑھانے کے لیے اپوزیشن الائنس کو آگے بڑھانا ہو گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے