اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ سے کاروبارِ زندگی متاثر، مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند ہونے لگیں

09 Nov 2024
09 Nov 2024

(لاہور نیوز) سموگ سے کاروبارِ زندگی شدید متاثر ہونے لگا، سموگ کی روک تھام کیلئے مارکیٹیں اور ہوٹلز رات آٹھ بجے بند ہونے لگے۔

سموگ کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، تعلیمی ادارے، تفریح گاہیں بند کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹیں اور ہوٹلز بھی رات آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد ہونے لگا ہے، سموگ کے پیش نظر تاجروں نے بھی اپنے کام کے اوقات تبدیل کر لئے ہیں۔

شہر کی مارکیٹیں دوپہر 12 بجے کے بجائے صبح 9 بجے کھلنے لگیں ہیں، ہال روڈ کے تاجروں کا کہنا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے اچھا اقدام ہے، تاہم کام متاثر ہونے سے بعض تاجر شکوہ کرتے بھی دکھائی دیئے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ پر قابو پانے کے لئے مارکیٹیں 17 نومبر تک رات آٹھ بجے بند کر دی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے