اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 336.00 زندہ مرغی
  • 487.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عوام نے 'کبھی میں کبھی تم' کی اداکارہ نعیمہ بٹ کی سوشل میڈیا پرٹرولنگ شروع کردی

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(ویب ڈیسک)مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

حال ہی میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے مقبول ہونے والے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نعیمہ  بٹ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ڈرامے میں اپنے کردار سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ ڈاکٹر بنیں کیونکہ ان کی والدہ بھی ڈاکٹر تھیں تاہم نعیمہ  بٹ ایسا نہیں چاہتی تھیں، نعیمہ  بٹ نے بتایا کہ انہوں نے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل سے کیا تھا اور میڈیکل انٹری ٹیسٹ والے دن وہ سوتے سے اٹھی ہی نہیں اور جان کر انٹری ٹیسٹ چھوڑ دیا کیونکہ انہیں ڈاکٹر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

کبھی میں کبھی تم کی اداکارہ نے بتایا کہ پھر انہوں نے ماس کمیونی کیشن میں ایڈمیشن لے لیا اور یوں شوبز کی دنیا سے جڑگئیں۔ نعیمہ  بٹ کے اس انٹرویو کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین اپنا ردعمل دے دیتے ہوئے اداکارہ پر تنقید کر رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ بہت مشکل ہوتا ہے اداکارہ کی تیاری نہیں ہوگی اس لئے سوتی رہ گئیں جبکہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ من گھڑت کہانی بنا رہی ہیں ہمیں تو ہماری مائیں بارش میں بھی ٹیسٹ کیلئے اُٹھا دیتی تھیں انکی والدہ انہیں ڈاکٹر بنانا چاہتی ہوتیں تو ضرور سختی کرتیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے