اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کی تیل کی ریفائنریوں کو توانائی کے وسائل کے مؤثر استعمال کی ہدایت

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے تیل کی ریفائنریوں کو توانائی کے وسائل کے مؤثر استعمال کی ہدایت کر دی۔

ایس آئی ایف سی تیل کی ریفائنریوں کے چیلنجز حل کرنے کیلئے معاونت فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو ریفائنری اپ گریڈ منصوبے کی ہدایت کر دی گئی، پارکو فرنس آئل کو پٹرول اور ڈیزل میں تبدیل کرنے کا ہائیڈرو کریکر یونٹ کے قیام کا منصوبہ زیر غور ہے، ہائیڈرو کریکر یونٹ کی 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے شعبے کو تحفظ فراہم کرے گی۔

ریفائنریوں نے حکومت سے پٹرول اور ڈیزل کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی درخواست کی، سیلز ٹیکس کی ترامیم ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کاری حمایت کی عکاسی ہیں، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 تمام مال و خدمات پر سیلز ٹیکس نافذ کرتا ہے جس میں ترمیم کی کاوش جاری ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مدد سے توانائی کے شعبے کی ترقی اقتصادی استحکام کا باعث بنے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے