اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں آسٹریلوی زرعی مہارت کا نفاذ

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(لاہورنیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے حکومت پاکستان نے خوراک اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں آسٹریلیا کی مہارت سے استفادہ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی، معیاری بیج اور اناج کے ذخیرہ کے نئے طریقوں اور تجربات کیلئے آسٹریلوی تکنیکی معاونت درکار ہے۔اسی سلسلے میں حکومت نے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار کو بڑھانے کیلئے 400 ارب روپے مختص کئے ہیں جن میں کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر اور شمسی توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت لائیو سٹاک کے منصوبوں میں 20 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے جس میں لائیو سٹاک فارمر کارڈ متعارف کرانا اور مویشیوں کی بیماری سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی شامل ہے۔مویشیوں کی بیماری کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیماری سے پاک گوشت کی برآمد کو یقینی بنانے کیلئے 400,000 بچھڑوں کی افزائش نسل کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے، یہ اقدامات پاکستان کے زرعی شعبے کو مضبوط کرنے، غذائی تحفظ کو بہتر بنانے اور معاشی استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس کے علاوہ جنگلات کی بحالی کیلئے بھی ڈرون کے ذریعے نگرانی اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے عوامی آگاہی مہمات کیلئے پاکستان میں آسٹریلوی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔آبی زراعت کے شعبے میں 100 ایکڑ کے رقبے پر جھینگے کی افز ائش کیلئے آسٹریلوی مہارت کی مدد سے ایک پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سالانہ 100 ٹن پیداوار کی توقع کی جا رہی ہے۔

سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت کسانوں کو 5 ارب روپے کی جدید مشینری کی فراہمی کے علاوہ دھان کی باقیات کے دوبارہ استعمال کی ترغیب بھی شامل ہے۔ایس آئی ایف سی کی کاوشوں اور حکومتی اقدامات کی بدولت آسٹریلوی مہارت کو پاکستان کے زرعی شعبے میں متعارف کرایا جا رہا ہے جو سموگ کنٹرول، غذائی تحفظ، اور بیج کے معیار میں نمایاں بہتری لانے کی ضمانت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے