اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایم ایل ون فنانسنگ کیلئے چینی حکام کو اکنامک اینڈ کمرشل قونصلر کے ذریعے خط

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستان نے اکنامک اینڈ کمرشل قونصلر کے ذریعے ایم ایل ون فنانسنگ کیلئے چینی حکام کو خط لکھ دیا۔

قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی میں ایم ایل ون کی تعمیر کیلئے پلان پر ریلوے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سے حیدرآباد ٹیسٹ پراجیکٹ کے بعد حیدرآباد سے ملتان پراجیکٹ شروع ہو گا، چینی حکام کے ساتھ کراچی سے حیدرآباد ٹیسٹ پراجیکٹ کی فنانسنگ کیلئے میٹنگ آئندہ ہفتے ہو گی۔

ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا ہے کہ ایم ایل ون ٹیسٹ پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد ٹرین کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی،ٹیسٹ پراجیکٹ میں کراچی سے حیدرآباد تک پٹڑی کے دونوں اطراف فینسنگ لگائی جائے گی۔ریلوے ڈویژن حکام کے مطابق پاکستان میں فی کس آمدنی میں کمی کے باعث تیز رفتار ٹرین پراجیکٹ نہیں لایا جا سکتا، پاکستان کو تیز رفتار ٹرین سروس چلانے کیلئے 62 ارب ڈالر سے زائد کی ضرورت ہو گی۔

حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار ٹرین سروسز چلانے سے لاہور سے کراچی کا سفر جہاز سے زیادہ مہنگا ہو جائے گا،ایم ایل ون بننے کے بعد کراچی سے لاہور کا سفر تقریباً 10 گھنٹوں میں طے کیا جا سکے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے