اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ملکی معیشت مستحکم ہونے لگی

06 Nov 2024
06 Nov 2024

(لاہور نیوز) ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس سے ملکی وسائل پر انحصار کے ذریعے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

معیشت کا استحکام خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ترجیحات کا حصہ ہے جس میں توانائی کا شعبہ خاصی اہمیت کا حامل ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)، پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی نے سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں۔

اس کنویں سے تقریباً 10 ملین مکعب فٹ فی یومیہ گیس کی پیداوار کا اندازہ لگایا گیا ہے جس سے ملک میں گیس کی قلت کو پورا کرنے میں معاونت ملے گی، یہ اہم دریافت مقامی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک میں توانائی کے شعبے کی ترقی اور ہائیڈرو کاربن کے موثر استعمال میں مددگار ثابت ہو گی۔

اس کے علاوہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دریافت شدہ ذخائر سے تیل اور گیس کی پیداوار بھی شروع کر دی ہے، تقریباً 4 ہزار میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا یہ کنواں اس وقت 350 بیرل یومیہ تیل اور 50 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس فراہم کر رہا ہے۔

ایک محفوظ اور مضبوط معیشت کے قیام کے لئے توانائی کے شعبے کا مستحکم ہونا ناگزیر ہے جس کے لئے ایس آئی ایف سی کی معاونت اور موثر حکومتی کاوشیں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے