اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی خرید و فروخت میں 1075 ارب سے زائد کے شارٹ فال کا انکشاف

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(مدثرعلی رانا) ملک میں بجلی کی خرید و فروخت میں 1075 ارب روپے سے زائد کے شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال بجلی صارفین سے ریبیسنگ سے 275 ارب روپے وصول کیے جائیں گے، گردشی قرض میں کمی کیلئے 228 ارب روپے کی ایڈیشنل سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات نیپرا ٹارگٹ 11.4 فیصد کی نسبت 18.3 فیصد ہونے کا انکشاف ہوا ہے، آئی ایم ایف سے ریبیسنگ بروقت کرانے کی یقین دہانی اور سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر بات بھی کی جائے گی، اسی طرح سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی وفاقی کابینہ اور آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ڈسکوز کے نقصانات کو کم کر کے 66 ارب روپے کی ریکوریاں بہتر کی جائیں گی، 358 ارب مختص سبسڈی میں سے آئی پی پیز اور گورنمنٹ پاور پلانٹس کو دیئے جائیں گے، مالی سال کے اختتام تک گردشی قرض 2430 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔

گزشتہ 2 برسوں کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 140 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، ڈسکوز کے نقصانات کو 18.3 فیسد سے کم کر کے 17.3 فیصد کی سطح پر لایا جائے گا، آئیسکو کیلئے 7.8 فیصد لاسز، لیسکو کیلئے 14.5 فیصد، جیپکو کیلئے 11.8 فیصد نقصانات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

فیسکو کیلئے 8.4 فیصد، میپکو کیلئے 13.9 فیصد، پیسکو کیلئے 35.7 فیصد نقصانات کا ہدف ہے، حیسکو کیلئے 27.2 فیصد، کیسکو کیلئے 26.8 فیصد، سیپکو کیلئے 34 فیصد نقصانات کا ہدف رکھا گیا ہے۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ سال 25-2024 کیلئے ڈسکوز ریکوریز 90 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کیلئے تمام اداروں سے کوآرڈینیشن بڑھائی جائے گی۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے