اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ریلوے کی بہتری کیلئے لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی ضرورت ہے: عبدالعلیم خان

04 Nov 2024
04 Nov 2024

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کیلئے لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت فوکل گروپ کا اجلاس ہوا جس میں کراچی تا پشاور ریلوے ٹریک اور اس سے منسلک مسائل و اہم امور کا جائزہ لیا گیا، فوکل گروپ نے چین کے اشتراک سے ریلوے ٹریک کی تعمیر میں درپیش مشکلات کے حل پر بھی غور کیا۔

اس موقع پر کراچی پورٹ سے پشاور تک تیز ترین ریلوے ٹریک کی تجویز پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ کم خرچ اور تیز ترین کارگو سروس سے ریلوے منافع بخش ہو سکتی ہے، چین اور روس پاکستان ریلوے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں،ریلوے میں بہتری کیلئے قرض نہیں نجی شعبے کو سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عارضی ریلیف نہیں، ریلوے کی بہتری کیلئے لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، صارفین کی توقعات کے مطابق ریلوے کارگو کو پرائیویٹ سیکٹر سے مقابلہ کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جدید ریلوے سے پاکستان، ایران، چین اور وسط ایشیائی ممالک تک منسلک ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے