04 Nov 2024
(لاہور نیوز) حج پالیسی 2025ء کی منظوری ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی۔
کابینہ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جج پالیسی 2025ء کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حج پالیسی ایک مرتبہ پھر منظور نہ ہو سکی، ذرائع نے بتایا کہ حج پالیسی 2025ء آئندہ اجلاس تک مؤخر کردی گئی جبکہ وزارت مذہبی امور نے بھی تاحال حج پالیسی منظور ہونے کی تصدیق نہیں کی۔
دوسری جانب وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا، حج پالیسی وفاقی کابینہ کو بھجوائی جاچکی ہے، وفاقی کابینہ کی جانب سے تاحال حج پالیسی منظوری بارے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں آئی، خیال رہے مذہبی امور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔