اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حالات جیسے بھی ہو جائیں عمران خان ڈیل نہیں کریں گے: فواد چودھری

03 Nov 2024
03 Nov 2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہو جائیں عمران خان ڈیل نہیں کریں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’بات نکلے گی‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے وقت اسمبلی تحلیل کرنے کے منصوبہ کا صرف چار لوگوں کو پتہ تھا، جس میں بانی پی ٹی آئی، عارف علوی، اٹارنی جنرل اور میں شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد سے چار دن پہلے بانی پی ٹی آئی کی جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی، جنرل باجوہ نے عمران خان سے کہا ہم انتظام کر لیں گے، اسمبلی تحلیل کے بعد بانی پی ٹی آئی نے جنرل باجوہ سے کہا الیکشن کروالیں، شرط یہ تھی کہ جسٹس بندیال کی ریٹائرمنٹ کےدس روز بعد الیکشن کروائے جائیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویزشاہ محمود قریشی کی تھی، مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی الیکشن کروانے پر متفق تھے، میں  نے اس وقت حماد اظہر سے کہا ہم الیکشن ہار جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ سے رابطہ ختم کرنا ہماری غلطی تھی، جنرل باجوہ سے کہا بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہیں ہوئی، میں نے جنرل فیض اور عمران خان سے کہا نواز شریف کو باہر نہ بھیجیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ سے ہماری کوئی لڑائی نہیں تھی، ہمیں لگ رہا تھا کہ عدم اعتماد کو ہم مینج کر لیں گے، جنرل باجوہ نے بھی ہمیں یقین دہانی کرائی تھی، اس کے بعد جنرل باجوہ کے ہاتھ سے بھی بات آگے نکل گئی۔

سابق وفاقی وزیرکا کہنا تھا مسلم لیگی رہنما رانا تنویر، ملک احمد خان اور خواجہ آصف جنرل باوجوہ سے ملاقاتیں کرتے رہتےتھے، جنرل باجوہ کو بتایا جاتا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت غیرمقبول ہو چکی ہے، میں نےجنرل باجوہ کو بتایا کہ آپ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو عروج عدم اعتماد کے بعد ہونے والے فیصلوں کی بدولت ہی ملا، 2018 میں بھی پی ٹی آئی سب سے مقبول جماعت تھی، ڈیل کے متعلق سوال کے جواب میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کبھی بھی ڈیل نہیں کریں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے