اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی کارروائی، 171 جنگلی جانور، پرندے برآمد

03 Nov 2024
03 Nov 2024

(لاہور نیوز) سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر پنجاب میں تحفظ شدہ جنگلی جانوروں و پرندوں کی بازیابی کیلئے آپریشنز جاری ہیں۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق آپریشن کے دوران171 تحفظ شدہ نایاب جنگلی جانور اورپرندے برآمد کر لیے گئے جبکہ  آپریشن کے دوران 6 ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور شہر میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈاکٹرغلام رسول کی سربراہی میں کارروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم حیدر نے خصوصی سرچ وارنٹ کے تحت ایک گھر کی تلاشی لی ۔ گھر سےغیر قانونی رکھے 31 تحفظ شدہ جنگلی پرندے برآمد ہوئے جن میں 8 راء طوطے،20 گانیداراور 3 پلم ہیڈڈ شامل تھے ۔ خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو موقع پر ہی سے گرفتار کر لیا گیا ۔ جنگلی پرندے عدالتی حکم پر سفاری زو منتقل کر دیے گئے ۔

میانوالی میں ناکہ بندی کے دوران ایک بس میں سمگل کئے جانیوالے 20 بھورے تیتر برآمد کیے گئے۔ تمام تیتر عدالتی حکم پر کندیاں فاریسٹ میں آ زاد کردیے گئے ۔ سمگلر کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

ملتان میں نیشنل ہائی وے پر ناکہ کے دوران سمگل کئے جانیوالے 120 نایاب کچھوے برآمد کئے گئے ۔ ملزم کو مال مقدمہ سمیت عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے 10ہزار جرمانہ کرکے کچھوے قدرتی ماحول میں آ زاد کرنے کا حکم دیا۔ کچھوے دریائے چناب میں چھوڑ دیے گئے ۔

جہلم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا اشفاق نے اڑیال کا غیر قانونی شکار کرکے تصویر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنیوالے ایک شکاری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ۔ عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ہیڈ کوارٹرز جہلم مجاہد کلیم نے فالکن کے 3 شکاری گرفتار کرکے 2 معاون شکاری پرندے برآمد کر لئے ۔ ملزمان کو 30ہزار جرمانہ جبکہ پرندے قدرتی ماحول میں آ زاد کر دیے گئے ۔

ڈی جی وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار،کاروبار اور قبضہ کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے