اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت انڈسٹری کے لئے فوری ونٹر پیکیج کا اعلان کرے: گوہر اعجاز

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(لاہورنیوز) سابق وفاقی وزیر گوہر اعجازنے کہا ہے کہ انڈسٹری کے لئے فوری طور پر ونٹر پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑی(ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس میں سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر تجارت وایف پی سی سی آئی پاکستان اکنامک ریوائیول اینڈ گروتھ تھنک ٹینک کے چیئرمین ڈاکٹر گوہر اعجاز کا آئی پی پیز اور بھاری انٹرسٹ ریٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انڈسٹری کو 20روپے فی یونٹ بجلی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شرح سود کو فوری طور پر 12.5فیصد پر لے کر آئے اور31دسمبر 2024سے پہلے 5فیصد کیا جائے، انڈسٹری کے لئے فوری طور پر ونٹر پیکیج کا اعلان کیا جائے جس کے تحت 20روپے فی یونٹ بجلی دی جائے۔گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ صنعتیں قبرستان میں تبدیل ہو رہی ہیں،اگر انٹرسٹ ریٹ کم کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے تو یہ مناسب نہیں ہے، پورے خطے میں انٹرسٹ ریٹ سنگل ڈیجٹ میں ہے، زراعت اور مینوفیکچرنگ سیکٹر چلے گا تو سروس سیکٹر چلے گا۔

 

سابق وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ہماری اکنامک پالیسی ٹھیک نہیں ہے، اگر ہم ہر سال ایکسپورٹ میں 10فیصد اضافہ کرتے ہیں تو پانچ سال میں ہماری ایکسپورٹ 50بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی،کرنسی کو ڈی ویلیو کرنے کی پالیسی غلط ہے،آئی پی پیز کی کیپسٹی پیمنٹ کی وجہ سے مہنگائی ہے نجکاری پالیسی کامیاب کرنی ہے تو بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے