اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

میاں نوازشریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز خریدنے کا عندیہ دے دیا

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(لاہورنیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی خریداری کا عندیہ دے دیا۔

لندن واپسی سے قبل امریکہ میں پارٹی ورکرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پی آئی اے خریدنے پر غوروخوض کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم ایئر پنجاب کے نام سے اپنی ایئر لائن خرید لیتے ہیں ‏جو ڈائریکٹ لاہور،کراچی یا پشاور سے نیو یارک اور ٹوکیو جائے گی، ہم اس کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

میاں نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کو برباد کرنے والا وہ وزیر ہے جو بانی پی ٹی آئی کے زمانے میں لگایا گیا تھا، جس نے کہا تھا کہ  پی آئی اے کے پائلٹس کے پاس لائسنس نہیں ہے، ‏کیا یہ بات عوامی طور پر بولنے والی تھی۔دوسری جانب وزارت نجکاری نے اس پیش رفت کی تصدیق کی تھی جبکہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے متوقع کم از کم قیمت 85 ارب روپے مقرر کی تھی، اسلام آباد میں بولی کا عمل دوپہر ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوا اور شام 6 بجکر 30 منٹ پر بولی کھولی گئی۔

نیلامی کے عمل کے دوران ایک نجی کمپنی نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 10 ارب روپے کی بولی لگائی تھی، کمپنی چیئرمین کا اپنی بولی پر قائم رہتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر حکومت ہماری بولی قبول نہیں کرنا چاہتی تو ہم اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔خیال رہے گزشتہ روز خیبر پختونخوا حکومت نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا، خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وفاقی وزیر نجکاری علیم خان کو اس سلسلے میں خط بھی لکھا تھا۔خط میں لکھا گیا تھا کہ حکومت خیبر پختونخوا پی آئی اے کی نیلامی کے عمل میں حصہ لینا چاہتی ہے، پی آئی اے قومی ایئرلائن ہے، نہیں چاہتے کہ بیرونی یا نجی ہاتھوں میں جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے