اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تجزیہ کاروں نے پی آئی اے کی نجکاری کو ناکام عمل قرار دے دیا

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(ویب ڈیسک)تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے حکومت نے جوکم ازکم بولی کی رقم رکھی تھی جبکہ ادارے کی نجکاری ایک ناکام عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ  نجکاری کےمعاملے میں دونوں پارٹیزیعنی حکومت پاکستان اوربلیوورلڈ سٹی نے ایک دوسرے کوبیل آؤٹ کیا کیونکہ بلیوورلڈ سٹی ایک ریئل اسٹیٹ ڈویلپرکمپنی ہے، جس کا ایوی ایشن کا نہ کوئی تجربہ ہے اور جو انھوں نے کنسوشم بنایاہے، اس میں بھی ایوی ایشن سے متعلقہ کوئی کمپنی نہیں تھی، جس طریقے سے اس سارے عمل کوچلایاگیا، یہ ایک مکمل ناکام عمل  تھا، جب آپ نظام کواووررول کریں تواس کا ردعمل دوسری چیزوں پربھی آتاہے،ہمیں کہاگیاکہ 70ارب کی بیرونی سرمایہ  کاری آئے گی جوہم نہیں لاسکے۔

پہلے کہاگیا قطر 25ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا، اب 3ارب ڈالرپرآگئے جس پرتالیاں بجائی جارہی ہیں۔ تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا کہ 31 اکتوبر کو آخر کارپی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے بولی کا انعقاد کیا گیا،آغازمیں جن چھ پارٹیوں نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہارکیاتھا لیکن جب بات خریدنے کی بولی پرآئی  تواس وقت صرف ایک ہی گروپ بچاتھا جس نے بولی دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے