02 Nov 2024
(لاہور نیوز) شہر میں چلنے والی بے ہنگم گاڑیاں اور بڑھتی ٹریفک فضائی آلودگی کا بڑا سبب ہیں۔
شہر میں زیادہ گاڑیاں ہونے کا ایک سبب پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹس کا بند ہونا بھی ہے، چالیس فیصد سے زائد آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کی تعداد پبلک ٹرانسپورٹ ہونے کی صورت میں کم کی جا سکتی تھی، بڑھتی آبادی کی مناسبت سے ٹرانسپورٹ کا خاطر خواہ بندوبست نہ کیا جا سکا۔
ایکسائز ذرائع کا کہنا ہے لاہور میں چلنے والے موٹرسائیکلوں کی تعداد 45 لاکھ ہو چکی ہے، محکمہ ایکسائز میں روزانہ اٹھارہ سو موٹرسائیکل رجسٹر ہو رہے ہیں، ہر طرح کی 13 لاکھ سے زائد گاڑیاں بھی آلودگی میں اضافے کا بڑا سبب ہیں۔