02 Nov 2024
(لاہور نیوز) سموگ کی صورت حال میں کمی آنے لگی، لاہور کا فضائی آلودگی انڈیکس ایک ہزار سے کم ہو کر 283 ہو گیا۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے بھارت سے تیز ہواؤں کا رخ جنوب کی طرف بدلنے سے فضائی آلودگی میں کمی آئی، دوپہر کے بعد ہواؤں کا رخ پھر بدل سکتا ہے، بھارتی شہر اجنالہ سے ہوائیں لاہور سے ملحقہ مریدکے کی طرف آ رہی ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام الناس ماسک کا استعمال لازمی کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر مت نکلیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث سانس کے مسائل سامنے آ رہے ہیں جبکہ آنکھوں میں جلن کی شکایات بھی ہیں، شہری ماسک پہن کر باہر نکلیں۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارت کا شہر کولکتہ 311 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور دہلی 258 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔