اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انڈیا سے آنیوالے دھوئیں سے لاہور میں سموگ بڑھی، ناسا نے فضائی امیج جاری کر دیا

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(لاہور نیوز) انڈیا میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والے شدید دھوئیں سے لاہور میں فضائی آلودگی کا انڈیکس بڑھا، ناسا نے فضائی امیج جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے آنے والی تیز ہواؤں نے لاہور میں فضائی آلودگی انڈیکس ایک ہزار پر پہنچا دیا۔ جس کے باعث آئندہ 48 گھنٹے سموگ کی شدت برقرار رہے گی، بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہوا، امریکی خلائی ادارے ناسا نے تیز ہواؤں کا میپ جاری کیا ہے جس کے مطابق بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصل کی باقیات جلانے سے سموگ میں شدت آئی۔

 ہواؤں کا رخ بدلنے سے گزشتہ روز لاہور میں فضائی آلودگی کی اوسط 157 پر تھی۔ بھارت سے آنے والی تیز رفتار ہوا کے ساتھ دھواں بھی پاکستانی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ جس کی وجہ سے گزشتہ پانچ دن تک لاہور میں فضائی آلودگی اوسط 180 پر رہی ۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ میں شدید اضافے کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک لازمی پہنیں، سانس، سینے اور دل کے امراض میں مبتلا افراد اور خاص طور پر بزرگ کھلی فضا میں نہ جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے